پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر نوشہرو فیروز کے قریب گاﺅں چاناری میں فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ خاتون رکن اسمبلی کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ، انہیں 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
واضح رہے کہ شہناز انصاری پاکستان پیپلز پارٹی رہنما کی متحرک رہنما تھیں،وہ اپنے حلقے میں سماجی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شہناز انصاری کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ مکمل انکوائری کی جائے گی،تحقیقات کی جائیں گی کہ واقعے میں کون کون ملوث ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو بھی نوشہرو فیروز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0 comments: