گزشتہ روز وفاقی
ادارہ صحت کی جانب سے اس بات کی Coronavirusتصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان میں بھی دو مریضوں میں
کرونا وائرس کی موجودگی ثابت ہو گئي ہے- اس کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر میں خوف
کی لہر دوڑ گئی ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کراچی اور بلوچستان کے تعلیمی
مراکز بند کر دیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے لوگوں میں خدشات بھی پھیلنے شروع ہو گئے
ہیں کسی بھی وبائی مرض کے اس طرح پھیلنے کی یہ خبر دنیا کے لیے نئی نہیں ہے ایسی
بیماریوں سے بچنے کی کچھ ایسی تدابیر ہوتی ہیں جن کو اپنا کر انسان نہ صرف خود
محفوظ رہ سکتا ہے بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی محفوظ رکھ سکتا ہے-
1: ہاتھ دھوئيں
کسی بھی وبائی مرض کے پھیلاؤ میں آّپ کے ہاتھ سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں کیوں کہ ان ہاتھوں سے ہی ہم سارے کام انجام دیتے ہیں اور ان ہاتھوں کے ہی ذریعے سے جراثیم ہمارے منہ ناک اور آنکھوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں- اس لیے ایسے حالات میں جب کہ وبائی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہو تو دن میں کئی بار اپنے ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھوئيں خاص طور پر کہیں باہر سے آنے کے بعد یا کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کا خصوصی اہتمام کریں –
2: اپنی ذاتی اشیا کسی کو استعمال کے لیے نہ دیں
ویسے تو بچپن سے یہی سنتے آئے ہیں کہ شئیرنگ از کئیرنگ مگر ایسے حالات میں جب وبائی امراض اور کرونا وائرس جیسے امراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہو تو اپنی ذاتی اشیا جیسے اپنا تولیہ ، اپنا ناخن کٹر اپنی دیگر ذاتی استعمال کی اشیا کسی سے بھی شئیر کرنے سے اجتناب برتیں کیوں کہ ان اشیا کے تبادلے سے مرض کے پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے-
3: کھانستے اور چھینکتے وقت منہ ڈھکیں
عام طور پر وبائی امراض اور کرونا جیسے امراض کےپھیلاؤ کے لیے ہوا سے آسان ذریعہ ہوتا ہے جو کہ مریض کے کھانسنے اور چھینکنے سے آلودہ ہوتی ہے- اس لیس اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کھانستے اور چھینکتے ہوئے اپنے چہرے کو کسی کپڑے سے ڈھک لیں تاکہ جراثیم ہوا میں شامل نہ ہو سکیں اور دوسرے لوگوں کو اس کا نشانہ نہ بنا سکیں-
4: ماسک کا استعمال
کرونا وائرس جو کہ ہوا کے ذریعے متاثرہ مریض سے صحت مند انسان تک منتقل ہو سکتا ہے اس سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ماسک کا استعمال کیا جائے تاکہ متاثرہ جراثیم ہوا کے ذریعے آپ تک منتقل نہ ہو سکے-

5: باخبر رہیں
وبائی امراض کے حوالے سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ باخبر رہیں اور اس مرض کی علامات اور احتیاط کے حوالے سے مکمل آگاہی رکھیں تاکہ اس مرض سے محفوظ رہ سکیں -
6: متاثرہ جگہ اور مریض سے دور رہیں
بعض اوقات بے وجہ کی بہادری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اس لیے اس سے پرہیز کرنا ہی بہتر ثابت ہوتا ہے- اس لیے ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر اس وبائی مرض کے امکانات موجود ہوں اور ایسے مریضوں سے بھی دور رہیں جو کہ اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہوں-Coronavirus

#1Trump frustrated by CDC's coronavirus severity warning#2Trump Gives 'Incoherent' Briefing On Coronavirus, Contradicts CDC - Day That Was | MSNBC#3Virologist: Good Testing Key To Coronavirus Containment | Rachel Maddow | MSNBC#4Markets Tanked On Coronavirus Fears. Trump Blamed Democrats. | The 11th Hour | MSNBC#5Trump plays down coronavirus outbreak, puts Pence in charge#6Trump takes coronavirus questions, says virus response shouldn't be political#7Coronavirus: PM declares emergency response plan | Nine News Australia#8Coronavirus on every continent except Antarctica | DW News#9Dr. Peter Hotez Explains The Trajectory Of The Coronavirus In The U.S. | All In | MSNBC#10New information on the battle against coronavirus#11Coronavirus outbreak is impacting Australia | Nine News Australia#12Coronavirus: Recovered patients testing positive again - BBC News#13Scientist Speaks Out About Coronavirus Origin: Exclusive | NBC Nightly News#14Coronavirus: Is This How We Die? | The Daily Show#15Officials Say Americans Should Prepare For Coronavirus Spread | Andrea Mitchell | MSNBC
0 comments: